رسائی کے لنکس

logo-print

انڈونیشیا میں آسٹریلوی نوجوان کو قید


انڈونیشیا میں آسٹریلوی نوجوان کو قید

انڈونیشیا کی عدالت نے ایک آسٹریلوی نوجوان کو بالی کے سیاحتی مقام پر قیام کے دوران چرس خریدنے کے جرم میں جمعہ کو دو ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

اگر عدالتی کارروائی کے سلسلے میں حراست میں گزارے گئے وقت کو مد نظررکھا جائے تو آسٹریلوی نوجوان کی رہائی آئندہ ہفتے ہی ممکن ہے۔

انڈونیشیا میں انسداد منشیات کے سخت قوانین کے تحت نوجوان کو 12 سال تک قید کی سزا ہو سکتی تھی لیکن عدالت کے تین رکنی بینچ نے اس کے ساتھ نرمی کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ آسٹریلوی نوجوان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر ندامت کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس 14 سالہ لڑکے کا نام منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG