رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ


انڈونیشیا میں شدید زلزلہ
انڈونیشیا میں شدید زلزلہ

انڈونیشیا کے سیاحتی مقام جزیرہ بالی میں جمعرات کو آنے والے زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی لیکن متعدد معمولی زخمیوں کو اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ بالی کے محکمہ موسمیات کے عہدیدار انڈرو جاہجونو نے بتایا کہ ان کے دفتر کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور چھت کا پلستر اکھڑ کر زمین پر آگرا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔اس کا مرکز جزیرے سے 100 کلومیٹر سے زائد دور60 کلومیٹر زیر سمندر تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔

بحر الجزائر انڈونیشیا متعدد فالٹ لائنز پر واقع ہے جسے ’’رنگ آف فائر‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور یہاں زلزلے اور آتش فشاں پھٹنے کے واقعات عام ہیں۔

XS
SM
MD
LG