رسائی کے لنکس

بالی بم دھماکے: مبینہ منصوبہ ساز کے خلاف مقدمہ شروع


بالی بم دھماکے: مبینہ منصوبہ ساز کے خلاف مقدمہ شروع
بالی بم دھماکے: مبینہ منصوبہ ساز کے خلاف مقدمہ شروع

انڈونیشیا میں ایک مذہبی عسکریت پسند پر 2002ء میں بالی میں ہونے والے دھماکوں کے لیے بم تیار کرنے کے الزام میں مقدمے کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔

عمر پاتیک پر منصوبے کے تحت قتل، بم بنانے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزمات کی سماعت پیر کو مغربی جکارتا کی ضلعی عدالت میں ہوئی۔

اس پر جکارتا میں 2000ء میں کرسمس کے موقع پر ہونے والے ہلاکت خیز حملوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ اس کے لیے سزائے موت تجویز کرنے پر زور دیں گے۔

پاتیک کو گزشتہ سال جنوری میں پاکستان کے اسی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں مئی میں القاعدہ کا سربراہ اسامہ بن لادن ایک خفیہ امریکی آپریشن میں مارا گیا تھا۔

پاتیک بالی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرچکا ہے۔

گزشتہ دہائی میں بالی بم دھماکوں سمیت انڈونیشیا میں غیر ملکیوں پر ہونے والے دیگر حملوں کا الزام جماعہ اسلامیہ پر عائد کیا جاتا ہے۔ مسلم انتہا پسندوں کی یہ تنظیم جنوب مشرقی ایشیا میں ایک اسلامی ریاست بنانے کی خواہاں ہے۔

XS
SM
MD
LG