رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: چار مشتبہ دہشت گرد گرفتار


انڈونیشیا کی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے دور افتادہ صوبے آچے میں دہشت گرد ی کے ایک مشتبہ تربیتی کیمپ پر ایک چھاپے میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

آچے پولیس کے سربراہ ادتیا ورمن نے کہا ہے کہ اس کیمپ کو تقریباً 50 عسکریت پسند استعمال کررہے تھے اوران کے بارے میں بھرپور شبہ تھا کہ ان کا تعلق علاقائی دہشت گرد تنظیم جماعہ اسلامیہ ہے ، جس پر پورے انڈونیشیا میں متعدد حملوں کا الزام عائد کیا جاچکاہے۔

عہدے داروں نے کہا ہے صوبائی دارلحکومت باندہ آچہ سے تقریباً 70 کلومیٹر مشرق میں ایک جنگلاتی علاقے میں نصف شب سے ذرا ہی پہلے کی جانے والی اس کارروائی میں بھاری طورپر مسلح پولیس کے 100 سے زیادہ اہلکاروں نے حصہ لیا۔

پولیس کورائفلیں، فوجی وردیاں، کرنسی اور دہشت گردی کے پراپیگنڈے سے مواد ملاجس میں 2002ء کے بالی بم دھماکوں کی ویڈیوز بھی شامل تھیں۔

پولیس کے سربراہ نے کہاہے کہ باقی ماندہ مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG