رسائی کے لنکس

مُخبر، ٹیکس چوروں کی فہرست کے بدلے رقم چاہتا ہے: جرمن اخبارات


مُخبر، ٹیکس چوروں کی فہرست کے بدلے رقم چاہتا ہے: جرمن اخبارات
مُخبر، ٹیکس چوروں کی فہرست کے بدلے رقم چاہتا ہے: جرمن اخبارات

غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے ہوئے کسی مواد کے استعماال کو صاد نہیں کیا جائے گا: سوئس صدر

جرمنی کی اخباری اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کسی مُخبر نے جرمن حکام کو ایسے ڈیڑھ ہزار لوگوں کے نام فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے جنہوں نے ٹیکس سے بچنے کے لیے اپنی رقوم کو سُوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں چھپایا ہوا ہے۔

اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مُخبر نے ٹیکس چوروں کے بارے میں صیغہ راز کا یہ مواد فراہم کرنے کے لیے، جسے بظاہر یوبی ایس اور دوسرے سُوئس بینکوں سے اُڑایا گیا ہے، تقریباً 35 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ان خفیہ اطلاعات کے نتیجے میں ٹیکسوں کی صورت میں 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم کو بازیاب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جرمن حکام مبیّنہ پیش کش کی تصدیق کرنے یا یہ بتانے سے انکار کررہے ہیں کہ آیا کسی مُخبر کورقم کی ادائیگی کی منظوری حاصل کی جاسکتی ہے۔

سُوئٹزر لینڈ کی صدر ڈورِس لیوتھرڈ نے، جو کہ ملک کی وزیرِ خزانہ بھی ہیں، اخباری اطلاعات کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے۔ لیکن انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ سُوئٹزر لینڈ غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے ہوئے کسی مواد کے استعماال کو صاد نہیں کرسکتا۔

XS
SM
MD
LG