رسائی کے لنکس

ماسکو ایئرپورٹ دھماکہ مذہبی باغیوں کی کارستانی ہے: انگشتیا کے صدر کاالزام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی روس کے ایک راہنما نے الزام لگایا ہے کہ ماسکو ہوائی اڈے پر ہونے والا بم حملہ اسلامی باغیوں نے کیا ہے۔

انگشتیا کے شہر مگاس سے خبر دیتے ہوئے وائس آف امریکہ کے جمیز بروک نے بتایا ہےکہ انگشتیا کے صدر یونس بیک یوکوروف کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ماسکو کے مصروف ترین ایئرپورٹ پر ہونے والا زوردار بم دھماکہ قفقاز امارت کے باغی گروپ نے کیا۔


غیر ملکی نامہ نگاروں سے باتیں کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ شمالی قفقاز کےسرگرم زیرِ زمین لیڈر ہی اِس کے ذمے دار ہیں، جیسا کہ ڈوکو عمروف۔

عمروف ایک چیچن ہیں جو اپنے آپ کو قفقاز امارت کے امیر کہتے ہیں۔یہ امارت سخت گیر اسلامی خیالات رکھنے والوں کا ایک ڈھیلا کنفیڈریشن ہے جس کے روس کے جنوبی چھیڑے پر تاجکستان، چیچنیا، انگشتیا اور کباردینو بلکاریا کے علاقوں میں سیل قائم ہیں۔

مسٹر یوکوروف، روسی فوج کے ایک سابق انٹیلی جنس افسر ہیں۔ جب اُن سے یہ پوچھا گیا کہ اُن کے خیال میں گروپ نے یہ حملہ کیوں کیا ہوگا تو مسٹر یوکوروف نے کہا کہ اُنھیں یقین ہے کہ یہ حملہ اُنہی کا کام ہے۔ اٹھارہ ماہ قبل، قفقاز امارات کے ایک مقامی یونٹ نے ایک خودکش بمبار کو مسٹریوکوروف کی سرکاری گاڑی سے ٹکرا کر اُنھیں ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔اِس حملے میں دو مسافر ہلاک ہوگئے تھے، تاہم انگشتیا کے صدر بچ گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG