رسائی کے لنکس

بین الامذاہب مکالمہ ناگزیر


ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی
ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی

23مارچ کو واشنگٹن میں ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا جا رہا ہے جِس کا مقصد اسلامی نقطہٴ نظر کو اجاگر کرنا ہے: ڈاکٹر کاظمی

بین المذاہب مکالمےکو فروغ دینےکےلیے قائم تنظیم ’دِی کامن گراؤنڈز‘23مارچ کو واشنگٹن میں ایک سمپوزیم اور کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ بات تنظیم کےسربراہ، ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی نے ’وائس آف امریکہ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتائی۔

اُنھوں نے کہا کہ سمپوزیم کا مقصد اسلامی نقطہٴ نظر کو اجاگر کرنا ہے، اور یہ کہ اِس مکالمے کی بنیادی فکر یہی ہوگی کہ تمام ادیان کے لوگوں کے ساتھ مکالمے کا عمل ناگزیر ہے، تاکہ مذاہب کی روح کو سمجھنے میں مدد ملے۔

ڈاکٹر کاظمی حال ہی میں واشنگٹن کی کیتھولک کلیساؤں کے معاملات کی نمائندہ اہم مذہبی شخصیت، ریورنڈ اویلینو گونزالیزسے ملاقات کرچکے ہیں۔

ماہِ ربیع الاول کے حوالے سے ایک سوال پر، اُن کا کہنا تھا کہ یہ بات ضروری ہے کہ مسیحی لوگوں کے ساتھ مکالمہ جاری رکھا جائےاور اُنھیں اپنے مذہبی عقائداور اسلام کے محبت کے پیغام کے بارے میں بتایا جا سکے۔

اُنھوں نےکہا کہ 29فروری کو واشنگٹن کے بشپ، ریورنڈ میریئن کی جانب سے اُنھیں ظہرانے کے دعوت موصول ہوئی ہے۔

تفصیل آڈیو رپورٹ میں سنیئے:

XS
SM
MD
LG