رسائی کے لنکس

ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پانچ سال بعد سرفہرست

Drummers perform during rehearsals at the Bird's Nest National Stadium ahead of the IAAF Athletics World Championships in Beijing, China.
Drummers perform during rehearsals at the Bird's Nest National Stadium ahead of the IAAF Athletics World Championships in Beijing, China.

ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی رینکنگ میں بھی آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے جب کہ بھارت دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی طرف سے کرکٹ ٹیموں کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا پانچ سال کے بعد پہلے نمبر پر آ گیا۔

آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں انگلینڈ کو 5-0 سے اور جنوبی افریقہ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے شکست دی تھی۔

ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، پاکستان ایک درجہ ترقی سے چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔

بھارت اس سے قبل تیسرے نمبر پر تھا لیکن حالیہ ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجہ تنزلی کے بعد وہ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی رینکنگ میں بھی آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے جب کہ بھارت دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں بھارت پہلے نمبر پر ہے، سری لنکا دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کو 12 ماہ میں صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست ہوئی تھی۔
XS
SM
MD
LG