دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بدھ کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا اور اس موقع پر ایک بار پھر خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دینے، ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان سے متعلق سماجی رویوں کو مثبت رخ پر ڈالنے کے لیے آواز بلند کی گئی۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے مختلف ممالک کی تصاویر کی ایک جھلک۔
خواتین کا عالمی دن
5
ترکی کے کرد اکثریتی شہر دیار باکیر میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نکلنے والے ایک جلوس میں شریک خواتین محوِ رقص ہیں۔
6
برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفتر کے سامنے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہونے والے اس مظاہرے میں بیلجئم اور پولینڈ کی خواتین شریک تھیں جو ان ملکوں میں خواتین کو اسقاطِ حمل کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔
7
مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون پائلٹ مجدہ مالک خواتین کے عالمی دن کے موقع پر قاہرہ میں اپنے گھر میں دفتر جانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ مجدہ کو مصر کی فضائی کمپنی 'ایجپٹ ایئر' کے فلیٹ میں شامل سب سے بڑے جہاز بوئنگ 777-333 اڑانے والی پہلی مصری خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
8
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ایک گاؤں کے دلدلی پانی میں دو مقامی خواتین مچلھیاں پکڑنے میں مصروف ہیں (فائل فوٹو)