رسائی کے لنکس

قانون اور آئین کے تحت مملکت کی ذمہ داریاں ادا کروں گا: ممنون حسین


ممنون حسین
ممنون حسین

پاکستان کے نو منتخب صدر سے وائس آف امریکہ کی خصوصی گفتگو

پاکستان کے نو منتخب صدر ممنون حسین پیر کو ملک کے بارہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

اس سے قبل آصف علی زرداری اتوار کو اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے پر سربراہ ِمملکت کے عہدے سے سکبدوش ہوگئے جو کہ مبصرین کے مطابق ملکی تاریخ میں فوج کی بار بار مداخلت سے پیدا ہونے والے سیاسی عدم استحکام کے پیش نظر بہت اہمیت کا حامل ہے۔

وائس آف امریکہ کے قمر عباس جعفری سے خصوصی گفتگو میں ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بحیثیت صدر وہ وفاق کی علامت ہیں اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔

نو منتخب صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ، ’میں نے پارٹی (مسلم لیگ۔ ن) کی بنیادی رکنیت سے استعفا دے دیا ہے اور میں یہ ثابت کروں گا کہ میں ایک غیر جانبدار صدر ہوں۔ تمام پاکستان اور پاکستان کے ہر شہری کا صدر ہوں۔‘

پاکستان کے نو منتخب صدر سے وائس آف امریکہ کی خصوصی گفتگو سننے کے لیے نیچے دئیے گئے آڈیو لنک پر کلک کیجیئے۔


پاکستان کے نو منتخب صدر ممنون حسین سے وائس آف امریکہ کی خصوصی گفتگو
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:59 0:00
XS
SM
MD
LG