رسائی کے لنکس

عید الاضحیٰ پر غریب غیر مسلموں کو یاد رکھنا ضروری کیوں؟


اس برس عید الاضحیٰ کے موقعے پر ’منٹگمری کاؤنٹی مسلم فیڈریشن‘ قربانی کا گوشت ریاست میری لینڈ، واشنگٹن اور ورجینا کے مسلمانوں اور غریب و غیر مسلموں تک بڑے پیمانے پر پہنچانے کا اہتمام کر رہی ہے

عید الاضحیٰ پر غریب غیر مسلموں کو نہیں بھولنا چاہیئے: طفیل احمد
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:38 0:00

امریکہ بھر میں بہت سی مسلمان تنظیمیں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور امریکہ میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ’منٹگمری کاؤنٹی مسلم فیڈریشن‘ کا شمار بھی ایسی ہی تنظیموں میں کیا جاتا ہے جو ریاست میری لینڈ میں نہایت فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

اس برس عید الاضحیٰ کے موقعے پر ’منٹگمری کاؤنٹی مسلم فیڈریشن‘ قربانی کا گوشت ریاست میری لینڈ، واشنگٹن اور ورجینا کے مسلمانوں اور غریب غیر مسلموں تک بڑے پیمانے پر پہنچانے کا اہتمام کر رہی ہے۔

تنظیم کے روح ِرواں، طفیل جو مقامی سیاست میں بھی انتہائی فعال اور سرگرم ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کی ایک سرکردہ شخصیت تصور کیے جاتے ہیں، کہتے ہیں کہ منٹگمری کاؤنٹی مسلم فیڈریشن فلاحی سرگرمیوں کو صرف مسلمانوں تک محدود رکھنے پر یقین نہیں رکھتی۔

طفیل احمد یہ بھی کہتے ہیں کہ دین ِاسلام کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے مذہب کے افراد کے ساتھ بھی محبت اور امن سے رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر غریب غیر مسلموں میں گوشت بانٹ کر اسلام کے اسی پیغام کو اجاگر دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اس رپورٹ کی مزید تفصیلات آڈیو رپورٹ میں سنیئے۔

XS
SM
MD
LG