رسائی کے لنکس

علم و آگہی سے ہمارے دماغ سدا منور رہیں: ضیاءالدین یوسف زئی


’ہماری بھلائی اِسی میں ہے کہ علم و آگہی سے ہمارے دماغ منور رہیں، اور اِسی طرح ہی، تاریکیاں چھٹیں گی‘

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی، ملالہ کے والد، ضیاٴالدین یوسفزئی نے کہا ہے کہ بیٹی کی آزادی پر یقین رکھنا ہی بیٹیوں سے محبت کا بہترین اظہار ہے۔

اُنھوں نے یہ بات پیر کے دِن ’وائس آف امریکہ‘ کی اردو سروس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔

ایک سوال کے جواب میں، اُنھوں نے کہا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کے راستے میں آنے والے ہر فرسودہ نظرئے اور روایات کو توڑا‘۔

اُنھوں نے کہا کہ،’ہم طالبات کےخیرخواہ ہیں۔ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔ اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری بیٹیاں تعلیم یافتہ ہوں‘۔

بقول اُن کے، ’ہماری بھلائی اِسی میں ہے کہ علم و آگہی سے ہمارے دماغ سدا منور رہیں، اور اِسی طرح ہی، تاریکیاں چھٹیں گی‘۔

ملالہ یوسف زئی کی تربیت کے حوالے سے اُن کے والد کا کہنا تھا کہ اُنھوں نےبیٹیوں کو ہمیشہ ایک فرد اور ایک شخصیت سمجھا، جو اپنے سفر اور کاوشوں کے اعتبار سے مکمل طور پر آزاد ہیں۔

تفصیلی انٹرویو سننے کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

ضیاٴالدین یوسف زئی کا انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:15:35 0:00

XS
SM
MD
LG