رسائی کے لنکس

امریکی کوہ پیماؤں پر جاسوسی ثابت ہے: ایرانی عہدیدار


ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ وہاں انٹلی جنس عہدیداروں نے ایران میں قید تین امریکی کوہ پیماؤں کے امریکی خفیہ اداروں سے رابطوں کا سراغ لگا لیا ہے۔

جمعرات کے روز ٹی وی نے کہا کہ ایران کے انٹیلی جینس وزیر حیدر مُصلحی نے کہا ہے کہ اس بات کے قابل ِ یقین شواہد موجود ہیں کہ یہ کوہ پیما امریکی انٹیلی جینس کے ساتھ تعاون کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شواہد جلد ہی میڈیا کو پیش کر دیے جائیں گے۔

ایرانی حکام نے جولائی میں شین باؤر، جوش فیٹل اور سارا شراؤُڈ کو اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ عراق سے ایران کی سرحد میں داخل ہوئے تھے۔ ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ راستہ بھول کر اتفاقیہ ایران پہنچ گئے تھے تاہم ایرانی حکام نے ان پر جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔

اس سے پیشتر ایران نے اعلان کیا تھا کہ ان پر مقدمہ چلایا جائے گا لیکن ابھی تک تاریٕخ مقرر نہیں کی گئی۔ امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ان کوہ پیماؤں پر الزام بے بنیاد ہے۔

XS
SM
MD
LG