رسائی کے لنکس

امریکی قیدی جلد رہا ہوجائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ


امریکی قیدی جلد رہا ہوجائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ
امریکی قیدی جلد رہا ہوجائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جاسوسی کے الزامات میں تہران میں قید دو امریکی شہری جلد رہا ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ انصاف کے حکام جاش فیٹل اور شین باؤر کے مقدے پر جس سمت آگے بڑھ رہے ہیں اس سے یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ دونوں جلد ہی آزاد ہوجائیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان ہفتے کے روز بنین کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک نیوزکانفرنس میں دیا۔

ایرانی حکام نے فیٹل ،باؤر اور ایک تیسری امریکی سیاح سارہ شوڈر کو 2009ءمیں عراق سے غیر قانونی طور سرحد عبور کرکے ایران میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیاتھا۔ تہران نے شوڈر کو پچھلے سال ستمبر میں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

اتوار کے روز ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکی قیدیوں کے وکیل مسعود شافعی کے حوالے سے کہا کہ عدالت ممکنہ طور پر ایک ہفتے میں اس مقدمے کا فیصلہ سنا دے گی۔

شافعی نے یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کی وجہ سے امریکی قیدیوں کو جلد رہاکیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ مسلمان اس مقدس مہینے میں روایتی طورپر قیدیوں کو معافی دیتے ہیں۔

ہفتے کے روز نیوزکانفرنس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت ان ایرانی شہریوں کے مقدمات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہےجو امریکی جیلوں میں ہیں۔

انہوں نے شہرزاد میر کا حوالہ دیا جنہیں 2004ء میں غیر قانونی طور ایرانی فوج کے لیے ہزاروں کی تعداد میں تاریکی میں دیکھنے والے آلات برآمد کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا۔

XS
SM
MD
LG