رسائی کے لنکس

ایرانی صدر کی سرمایہ داری نظام پر تنقید


ایرانی صدر کی سرمایہ داری نظام پر تنقید
ایرانی صدر کی سرمایہ داری نظام پر تنقید

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے سرمایہ داری نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’’زوال پذیر‘‘ ہے۔

دورہ لاطینی امریکہ کے دوران کیوبا میں یونیورسٹی آف ہوانا میں بدھ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے سرمایہ داری نظام کو ’’بند گلی‘‘ سے تشبیہ بھی دی۔

اُن کے بقول جب سرمایہ داروں کے پاس ’’منطق‘‘ نہیں ہوتی تو وہ ہتھیاروں کا استعمال کرکے قتل و تباہی کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔

ایرانی صدر نے اپنے ملک کے متنازع ایٹمی پروگرام اور تہران میں ایک جوہری سائنس دان کی بدھ کو بم دھماکے میں ہلاکت پر تبصرے سے گریز کیا۔

ایرانی حکام نے اس حملے کا الزام اسرائیل اور امریکہ پر عائد کیا ہے۔

مسٹر احمدی نژاد یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں جب ایران پر اس کے جوہری پروگرام کی وجہ سے بین الاقوامی دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس پر مزید پابندیاں بھی لگائی جا رہی ہیں۔

یونیورسٹی آف ہوانا میں منعقدہ تقریب کے دوران ایرانی صدر کو اعزازی ڈگری بھی دی گئی۔

XS
SM
MD
LG