رسائی کے لنکس

چین جوہری پروگرام کے معاملے میں ایران پر دباؤ ڈالنے میں مدد کرے گا: وہائیٹ ہاؤس


چین جوہری پروگرام کے معاملے میں ایران پر دباؤ ڈالنے میں مدد کرے گا: وہائیٹ ہاؤس
چین جوہری پروگرام کے معاملے میں ایران پر دباؤ ڈالنے میں مدد کرے گا: وہائیٹ ہاؤس

امیری ایک جوہری طبعیات داں ہے ور وہ اُس وقت عمرے یا حج کے لیے سعودی عرب میں تھا جہاں سے وہ غائب ہوگیا تھا: رپورٹ

وہائیٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اُسے اعتماد ہے کہ امریکہ، ایران پر اُس کے جوہری پروگرام کی بنا پر ” بامعنی دباؤ“ ڈالنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرسکے گا۔


وہائیٹ ہاؤس کے ترجمان بِل برٹن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ چین یہ جانتا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ اُس کے مفاد میں نہیں ہوگی۔


امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدے دار نے نشاندہی کی ہے کہ چین نے ایران کے خلاف نئى پابندیوں کے لیے مخصوص اقدامات کے بارے میں واشنگٹن کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کرنا شروع کردیا ہے۔


چین، اقوامِ متحدہ کے اُن پانچ رُکن ملکوں میں شامل ہے، جنہیں سلامتی کونسل کی قراردادوں کو وِیٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ وہ اب تک ایران کے خلاف اقوامِ متحدہ کی مزید پابندیوں کی مخالفت کرتا رہا ہے اور اس کی بجائے وہ مزید سفارتی کوششوں پر زور دیتا رہا ہے۔

وہائیٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کے عہدے داروں کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب جوہری امور پر مذاکرات کے لیے ایران کے اعلیٰ ترین نمائیندے سعید جلیلی تہران کی جوہری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کے لیے جمعرات کے روز چین جارہے ہیں۔

اور بدھ کے روز ہی ایک امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ ایک ایرانی جوہری سائینس داں اپنے ملک سے فرار ہوکر امریکہ پہنچ گیا ہے اور اب وہ سی آئى اے کی مدد کررہا ہے۔

اے بی سی نیوز نے نام ظاہر کیے بغیر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اُس سائنس داں کو ایران سے نکالنے کی ایک ایسی کارروائى کے تحت، جس کا منصوبہ بہت پہلے بنایا گیا تھا، شہرام امیری 2009 میں غائب ہوگیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امیری ایک جوہری طبعیات داں ہے، اُس کی عمر کوئى 32،33 سال ہے اور وہ اُس وقت عمرے یا حج کے لیے سعودی عرب میں تھا جہاں سے وہ غائب ہوگیا تھا۔

XS
SM
MD
LG