رسائی کے لنکس

ایران کو کمپیوٹر آلات فروخت کرنے کے الزام میں تین امریکی گرفتار


ایران کو کمپیوٹر آلات فروخت کرنے کے الزام میں تین امریکی گرفتار
ایران کو کمپیوٹر آلات فروخت کرنے کے الزام میں تین امریکی گرفتار

امریکی محکمہ انصاف نے کہاہے کہ تین امریکی شہریوں پر لاکھوں ڈالر مالیت کے کمپیوٹر آلات غیر قانونی طورپر ایران برآمد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پہلے مقدمے میں، جس کا اعلان جمعرات کو کیا گیا، نیویارک کی سن رائز ٹیکنالوجیز کمپنی کے جینگ شہ پر 27 دفعات لائی گئی ہیں جن میں سے 13 کا تعلق ایران کے ساتھ کاروبار کی ممانعت کی خلاف ورزی کرنے سے ہے۔ اگر جرم ثابت ہوا تو انہیں 20 سال قید اور 13 میں سے ہر ایک دفعہ پر دس لاکھ ڈالر تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اسی طرح کے الزامات کیلی فورنیا کے مسعود حبیبن اور محسن اور ان کی کمپنی آن لائن مائیکرو پر عائد کیے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہناہے کہ تینوں افراد دبئی میں قائم ایک کمپنی کے ذریعے کاروبار کررہے تھے، لیکن انہیں معلوم تھا کہ ان کمپیوٹر آلات کی منزل ایران ہے۔

دبئی میں واقع کمپنی کے ایک ملازم کو پچھلے سال امریکی ایجنٹوں نے گرفتار کیاتھا۔ گرفتار شخص نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کہاتھا کہ ان کی کمپنی امریکہ میں قائم ان دونوں کمپنیوں سے ہرماہ لاکھوں ڈالر مالیت کے آلات خریدتی تھی۔

XS
SM
MD
LG