رسائی کے لنکس

ایران: کروز میزائل کا تجربہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے زمین سے سمندر میں مار کرنے والے کروز مزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تجربہ پیر کو بحری مشقوں کے آخری روز کیا گیا۔

ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہُرمُز کے قریب کی گئی مشقوں کے دوران اتوار کو زمین سے فضا میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ بھی کیا گیا تھا۔

اتوار ہی کو ایران نے جوہری بجلی گھروں میں استعمال ہونے والی فیول راڈز تیار کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق قدرتی یورینیم والی یہ فیول راڈز ملک میں تیار کی گئیں اور ان کو تحران میں تحقیق کے لیے قائم جوہری ری ایکٹر میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

مشرقی وسطیٰ سے متعلق مبصر اسٹیفن زیونس نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس اقدام کی وجہ سے سلامتی کا کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہو گا کیوں کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے سلسلے میں طویل سفر طے کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG