رسائی کے لنکس

زیرِ حراست سیاح، جاسوس ہیں: ایران


ایران کی انٹیلی جینس کے وزیر نے حکومت ایران کے موقف کو دہرایا ہے کہ زیرِحراست تین امریکی سیاح، جاسوس تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ان کے بدلے کچھ ایرانی قیدیوں کو رہا کرنے پر تیار ہو تو شاید معاملہ طے پاجائے۔

اتوار کے روز ایرانی ذرائع ابلاغ نے حیدر مصلحی کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کو چاہیئے کہ وہ اپنے یہاں قید ایرانی افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آزاد کردے۔

امریکہ کہہ چکا ہے کہ اسے قیدیوں کے تبادلے سے کوئی دلچسپی نہیں اور یہ کہ ایران ان تین افراد کو رہا کرے جو دس ماہ پیشترغلطی سے ایران کی سرحد پر پہنچ گئے تھے۔ پچھلے ماہ ایران نے ان کی ماؤں کو ان سے ملنے کی اجازت دی تھی۔ ماؤں نے ایرانی حکام سے درخواست کی ہے کہ ان کے بچوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردے۔

XS
SM
MD
LG