رسائی کے لنکس

ایران میں زلزله، چار افراد ہلاک


ایرانی صوبے فارس کے دیہات سیف آباد کے نزدیک زلزلے کے مرکز کا نقشہ
ایرانی صوبے فارس کے دیہات سیف آباد کے نزدیک زلزلے کے مرکز کا نقشہ

ایران کے جنوبی صوبے فارس میں جمعے کی صبح زلزله آیا جس کی شدت 5.3 تھی۔

زلزلے سے 4 أفغان زرعی مزوروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

دارالحکومت تہران سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر جنوب میں خنج نامی قصبے کا ایک قریبی گاؤں سیف آباد زلزلے کا نشانہ بنا۔

فارس کے گورنر کے سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا کہ امدادی کارکن متاثرہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ زلزلے کا ہدف بننے والے علاقے میں آبادی کم اور بکھری ہوئی ہے۔

ایران ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں زلزلے کے خطرات نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔

سن 2003 میں ایک تباہ کن زلزلے میں 25 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور’ بم‘ نامی تاریخی شہر زمین بوس ہوگیا تھا۔

XS
SM
MD
LG