رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ میں ایک اور زلزلہ


زلزلے کے سبب ایک ڈیم کو بھی نقصان پہنچا، جس سے دریا کے بہاؤ میں خلل کے سبب لوگوں کو بلند مقامات کی جانب منتقل ہونا پڑا۔

نیوزی لینڈ میں اتوار کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد پیر کی صبح ساؤتھ آئیس لینڈ میں بعد از زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کیے گئے۔

وزیر برائے سول ڈیفنیس یعنی شہری دفاع گیری برونیلی نے وزیراعظم جان کی کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کے فضائی جائزے کے بعد کہا کہ بنیادی ڈھانچے کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

زلزلے کے سبب ایک ڈیم کو بھی نقصان پہنچا، جس سے دریا کے بہاؤ میں خلل کے سبب لوگوں کو بلند مقامات کی جانب منتقل ہونا پڑا۔

وزیراعظم جان کی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نقصان کم ہوا ہو گا لیکن بحالی کے کاموں میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے نیوزی لینڈ میں اپنے ہم منصب مری میکیلی سے کہا کہ امریکہ ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

اتوار کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے میں حکام نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

2011ء میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 6.3 شدت کے زلزلے میں 185 افراد مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG