رسائی کے لنکس

شمال مشرقی ایران میں زلزلے کے جھٹکے

ایرانی ٹی وی کے مطابق اس زلزلے سے کم ازکم ایک دیہاتی زخمی اور کئی گھر تباہ ھوگئے۔ زلزلہ تہران سے 280 کلو میٹر دور مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کو پیش آیا اوراسکا مرکز سطح زمین سے تقریبا 10 کلو میٹر نیچے تھا۔

سرکاری ایرانی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی شام ایران کے شمال مشرق میں ایک دور دراز علاقے میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے جو کہ ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کیے گئے۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق اس زلزلے سے کم ازکم ایک دیہاتی زخمی اور کئی گھر تباہ ھوگئے۔ زلزلہ تہران سے 280 کلو میٹر دور مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کو پیش آیا اوراسکا مرکز سطح زمین سے تقریبا 10 کلو میٹر نیچے تھا۔

ایران چند بڑی فالٹ لائنز پر واقع ہے اور یہاں زلزلوں کا خطرہ رہتا ہے۔

2003 میں قدیم جنوبی شہر بام میں زلزلے میں 30،000 سے زیادہ ایرانی ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG