رسائی کے لنکس

ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لئے رضامند، یورپی یونین


ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لئے رضامند، یورپی یونین
ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لئے رضامند، یورپی یونین

ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لئے رضامند ہوگیا ہے۔اس سلسلے میں یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ایران آئندہ ہفتے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں اپنے جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال کے لئے رضامند ہے۔

یورپی یونین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کے جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی چھ او ر سات دسمبر کو پورپی یونین کے خارجہ امور کی وزیر کیتھرائن ایسٹون سے ملاقات کریں گے ۔ دوسری جانب ایسٹون کے دفتری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسٹون امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس اور جرمنی کی جانب سے مذاکرات میں حصہ لیں گی۔

ادھر ایران کے صدر احمدی نژاد نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن وہ اپنے جوہری پروگرام کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

صدر احمدی نژاد نے ایران کے افزودہ یورینیم کی کچھ سینٹری فیوجز پر حال ہی میں ہونے والے سائبر حملے سے متعلق واقعے کی تصدیق کی ۔

مغربی ممالک کا ایران پر جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کا الزام ہے تاہم تہران حکومت اس کی تردید کرتی آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG