رسائی کے لنکس

ایران پر یورپی یونین کی نئی اقتصادی پابندیاں


یورپی یونین نے پیر کے روز ایران کے خلاف نئی سخت پابندیوں کا اطلاق کیا، جن میں غیرملکی تجارت، بینکاری اورتوانائی کے منافع بخش شعبوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

ایران کی متنازع جوہری سرگرمیوں کو روکنے کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری کی جانب سے کیا جانے والا یہ تازہ ترین اقدام ہے۔

یورپی یونین کی پابندیوں کا مقصد ایران کی تیل اور گیس کی منافع بخش صنعت میں سرمایہ کاری کا راستہ روکنا ہے۔ ان پابندیوں کے ذریعے ایران کی بحری اور ائیر کارگو کمپنیاں بلیک لسٹ ہوجائیں گی اور یورپی یونین کی حدود میں ان کے کام کرنے پر پابندی لگ جائے گی۔

یورپی یونین کی تازہ پابندیاں ، پچھلے ماہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے مرحلہ وار چوتھی مرتبہ عائد کی جانے والی پابندیوں کے بعد کا مرحلہ ہے کیونکہ ایران نے جوہری افزدوگی کے اپنے پروگرام کو روکنے سے انکار ردیا تھا۔

امریکہ اور کئی دوسرے ملکوں کا خیال ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے اپنے شہری مقاصد کے جوہری پروگرام کو ایک آڑ کے طورپر استعمال کررہاہے۔ایران اس الزام سے انکار کرتا ہے۔

یورپی یونین کے راہنماؤں نے اصولی طورپر جون میں نئی پابندیوں کے نفاذ پر اتفاق کرلیا تھا۔ ان پابندیوں کا اطلاق ، یورپی بلاک کے سرکاری گزٹ میں اس کی اشاعت کے بعد آئندہ چند ہفتوں میں ہوجائے گا۔


XS
SM
MD
LG