رسائی کے لنکس

ایران: تین اصلاح پسند راہنماوں کی ضمانت پر رہائی


ایران: تین اصلاح پسند راہنماوں کی ضمانت پر رہائی
ایران: تین اصلاح پسند راہنماوں کی ضمانت پر رہائی

ایرانی حکام نے حزب اختلاف کے ایک سینیئر سیاست دان اور ممتاز اصلاح پسندوں کوضمانت پرر ہا کردیا ہے جو ایران کے انتخابات کے بعد کی بدامنی میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کی بنا پر قیدمیں تھے۔

ایرانی حزب اختلاف کی تنظیموں نے کہا ہے کہ حکومت نے بدھ کے روز ان تینوں اصلاح پسندوں کو21 مارچ سے شروع ہونے والی ایران کے سال نو کی تعطیلات سے قبل خیر سگالی کے اظہار کے طور پرضمانت پر رہا کیا ہے۔

رہاہونے والے ایک قیدی محسن میر دامادی ایران کی سب سے بڑی اصلاح پسند جماعت ’اسلامک ایران پارٹیسی پیشن فرنٹ‘کے لیڈر ہیں۔ عہدے داروں نے انہیں گذشتہ جون میں اس متنازع صدارتی انتخاب کے تھوڑی ہی دیر بعد حراست میں لیا تھا جس میں قدامت پسند محمود احمدی نژاد نے دوسری مدت کے لیے کامیابی حاصل کی تھی۔

ایرانی حزب اختلاف نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی نتائج کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے تھے۔ حکومت نے جوابی طورپر حزب اختلاف کے سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا تھا اور مظاہرین کے خلاف پکڑدھکڑ کی کارروائیاں کی تھیں۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہناہے کہ بدھ کے روز رہا کیے جانے والے دو قیدیوں میں فلم ساز محمد رسولوف اور صحافی علی اکبر منتجابی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG