رسائی کے لنکس

ایران: طیارے کی تباہی کے بعد تمام اے ٹی آر طیاروں کے پروازیں بند


آسمان فضائی کمپنی کا اے ٹی آر-72 ساختہ طیارہ [فائل فوٹو]
آسمان فضائی کمپنی کا اے ٹی آر-72 ساختہ طیارہ [فائل فوٹو]

ایران کی شہری ہوا بازی کے محکمے نے 'آسمان ایئرلائنز' کے ایک مسافر طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے کے بعد اس فضائی کمپنی کے تمام اے ٹی آر-72 ساختہ طیاروں کو پرواز سے روک دیا ہے۔

گزشتہ اتوار تہران سے جنوبی شہر یاسوج جاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس پر سوار تمام 65 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طیاروں کی پرواز بند کرنے کے اقدام عارضی ہے اور اس دوران حالیہ فضائی حادثے کی تحقیقات کر کے واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

گر کر تباہ ہونے والا روسی ساختہ طیارہ 1993ء سے زیر استعمال چلا آ رہا تھا۔

ارنا نیوز ایجنسی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ "یہ حکم اس لیے دیا گیا تاکہ اس نوعیت کے طیاروں کے تحفظ میں بہتری کو ممکن بنایا جا سکے اور یہ ضروری تھا کہ ان کی پروازوں کو عارضی طور پر بند کر دیا جائے۔"

فضائی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے زیر استعمال اے ٹی آر-72 کی تعداد پانچ ہے۔ اس کمپنی پر یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیے پروازوں پر پابندی عائد ہے۔

گزشتہ اتوار تہران سے ساموج جانے والا طیارہ پرواز کے 45 منٹ کے بعد راڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ اس جہاز پر 59 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ تباہ ہونے والا طیارے کا ملبہ دنا کے پہاڑی علاقے میں ایک چوٹی پر سے ملا تھا۔

تاحال اس طیارے کا بلیک باکس نہیں مل سکا جس کی وجہ سے اس بات کا تعین نہیں ہو پایا ہے کہ وہ کیا حالات تھے جن میں طیارے اس حادثے کا شکار ہوا۔

XS
SM
MD
LG