رسائی کے لنکس

احمدی نژاد اور حزب اللہ کے رہنما کی شام میں ملاقات


لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نے شام میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی ہے۔

جمعرات کی شام اس ملاقات کے کچھ حصے شامی ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے۔

شام عرب خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات شام کے صدر بشار الاسد کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں ہوئی۔ حزب اللہ کے ’المنار‘ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ احمدی نژاد اور حسن نصر اللہ نے خطے میں رونما ہونے والی تازہ ترین تبدیلیوں اور لبنان اور شام کو اسرائیل کی طرف سے لاحق خطرے پر تبادلہٴ خیال کیا۔

اس سے قبل اسی مہینے ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ صدر احمدی نژاد نے حزب اللہ کی حمایت کا عزم کر رکھا ہے اور حزب اللہ کو تلقین کی ہے کہ اگر جنگ چھڑ جائے تو وہ اسرائیل کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دے۔

XS
SM
MD
LG