رسائی کے لنکس

ایران: تین امریکی سیاحوں کے خلاف مقدمے کی سماعت


ایران: تین امریکی سیاحوں کے خلاف مقدمے کی سماعت
ایران: تین امریکی سیاحوں کے خلاف مقدمے کی سماعت

ایرانی محکمہ انصاف کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ تین امریکی سیاحوں کے خلاف جن پر جاسوسی کاالزام ہے، مقدمے کی سماعت ایران میں جاری رہے گی۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے ترجمان کے حوالے سے کہاہے کہ اس سلسلے میں ہونے والی عدالتی سماعتوں کی تعداد کا انحصار مقدمہ سننے والے جج پر ہوگا۔

انہوں نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ تین امریکی سیاحوں میں شامل ایک خاتون سارا شورڈ کی ضمانت کے مستقبل کا فیصلہ عدالت کرے گی ۔

شورڈ گذشتہ سال ستمبر میں پانچ لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہائی کے بعد امریکہ چلی گئی تھیں۔ اتوار کے روز جب عدالتی سماعت شروع ہوئی تو ان کی غیر حاضری میں ان کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ بے قصور ہیں۔

دوسرے دو سیاح شین بیور اور جاش فیٹل گذشتہ 18 ماہ سے ایران میں قید ہیں۔ انہوں نے بھی اتوار کی سماعت اپنے بے قصور ہونے کا دعویٰ کیا۔

ایرانی حکام نے تین امریکی سیاحوں کو جولائی 2009ء میں عراق کے راستے غیر قانونی طورپر ایرانی سرحد میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سیاحوں کا کہناہے کہ ایک ایسی سرحد عبور کرنا جس پر کوئی نشان نہیں تھا، محض ایک حادثہ تھا۔

XS
SM
MD
LG