رسائی کے لنکس

برطانیہ کا ایران پر جوہری میزائل تجربوں کا الزام


برطانیہ کا ایران پر جوہری میزائل تجربوں کا الزام
برطانیہ کا ایران پر جوہری میزائل تجربوں کا الزام

برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہاہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ طورپرجوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے ہیں۔

بدھ کے روز برطانوی پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کے خفیہ تجربات اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد نمر1929 کی خلاف ورزی ہیں۔

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے برطانیہ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے خبررساں ادارے روئیٹر سے کہا کہ ایران نے جن میزائلوں کے تجربات کیے ہیں ، ان میں سے کوئی بھی جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

پیر کے روز ایران نے میزائلوں سے متعلق دس روزہ مشقیں شروع کی تھیں ۔ ایران کے سرکاری میڈیا کا کہناہے کہ ان مشقوں کامقصد دشمن کے حملوں کے خلاف ملکی دفاعی صلاحیت کو تیار کرناہے۔

ایران کے بریگیڈیر جنرل امرعلی حاجی زادہ کا کہناہے کہ ان مشقوں میں کم ، درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات شامل ہیں جو دو ہزار کلومیٹر تک کے فاصلےپر ہدف کو نشانہ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایرانی دور مار میزائل اسرائیل اور علاقے میں موجود امریکی فوجی مراکز تک مار کرسکتے ہیں۔

منگل کے روز ایران نے 14 میزائلوں کے تجربے کیے۔

امریکہ اور اسرائیل ، ایران پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ اپنے میزائلوں کے لیے جوہری بم تیار کرنے کی کوشش کررہاہے۔ جب کہ ایران کا کہناہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG