رسائی کے لنکس

تعزیرات واپس لینے پر ایران اقوام متحدہ کو مکمل نگرانی دینے پر تیار


تعزیرات واپس لینے پر ایران اقوام متحدہ کو مکمل نگرانی دینے پر تیار
تعزیرات واپس لینے پر ایران اقوام متحدہ کو مکمل نگرانی دینے پر تیار

تاہم، اُنھوں نے اِس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ’مکمل نگرانی‘ سے اُن کی کیا مراد ہے

ایران کےجوہری پروگرام کے سربراہ کا کہنا ہےکہ ایران اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو اگلے پانچ سال تک ایرانی نیوکلیئر سرگرمیوں کی مکمل نگرانی دینے پر تیار ہے، اگر اُس کے خلاف عائد تعزیرات اُٹھالی جائیں۔

ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کے ڈائریکٹرفریدون عباسی دوانی نے یہ پیش کش ایران کی ’اسنا ‘نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کی، جو پیر کو شائع ہوا ہے۔ تاہم، اُنھوں نے اِس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ’مکمل نگرانی‘ سے اُن کی کیا مراد ہے۔

جوہری توانائی کا بین الاقوامی ادارہ سالہا سال سے جوہری نیوکلیئر مقامات تک بلا روک ٹوک رسائی کے لیے کوشاں رہا ہے اورایک طویل عرصے سے ایران کی طرف سےاقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی تنظیم کے ساتھ عدم تعاون کی شکایت کرتا رہا ہے۔

عباسی دوانی کی پیش کش کا جواب دیتے ہوئے، یورپی یونین کی بیرونی پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے فرانس کے خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی رو سے قدغنیں اٹھائے جانے سے قبل ایران کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔

XS
SM
MD
LG