رسائی کے لنکس

جوہری ایندھن سے متعلق نئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: ایران


جوہری ایندھن سے متعلق نئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: ایران
جوہری ایندھن سے متعلق نئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: ایران

ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکہ، روس اور فرانس کی جانب سے جوہری ایندھن کی نئی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے، اگرچہ پیرس نے ایسی کسی نئی پیشکش کی تردید کی ہے۔

ایرانی میڈیا نے پیر کے روز ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سر براہ علی اکبر صالح کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ تجاویز اس کے بعد وصول ہوئیں جب تہران نے یہ اعلان کیا کہ وہ خود اپنی یورینیم اعلیٰ تر درجے پر افزودہ کر رہا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان برنارڈ ویلارو نے مسٹر صالح کے اس دعویٰ کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ ایران کو جو واحد تجویز پیش کی گئی تھی وہ وہی تھی جو گزشتہ اکتوبر کو جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے پیش کی تھی۔

ایران اس تجویز کے قبول کرنے کے حوالے سے ملے جلے سگنلزدے چکا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے متعلق اپنی صلاحیت کے بارے میں خدشات دور کرنے کے لئے اپنی یورینیم کو مزید افزودگی کے لیے بیرون ملکوں میں بھیجنا ہو گا۔

XS
SM
MD
LG