رسائی کے لنکس

ایران: عالمی قوتوں نے تہران کی جوہری تنصیبات کے دورے کی دعوت مسترد کردی


ایران: عالمی قوتوں نے تہران کی جوہری تنصیبات کے دورے کی دعوت مسترد کردی
ایران: عالمی قوتوں نے تہران کی جوہری تنصیبات کے دورے کی دعوت مسترد کردی

کئی غیر ملکی سفارت کاروں نے ایرانی جوہری تنصیبات کے دورے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے جب کہ اہم عالمی قوتوں نے تہران کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی دعوت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سفارت کاروں کا کہناہے کہ چین، روس اور یورپی یونین ، ہفتے ایرانی حکومت کی جانب سے ترتیب دیے جانے والے اس دورے میں شامل نہیں ہیں۔ جب کہ ایران نے امریکہ کو اس دورے کی دعوت نہیں دی۔

یورپی یونین نے یہ کہتے ہوئے ہوئے دورے سے انکار کیا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کا کام بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے کے انسپکٹروں کا ہے ۔

ایرانی حکام کا کہناہے کہ کم ازکم پانچ ممالک یعنی الجیریا، کیوبا، مصر، شام اور ونزویلا نے دورے کی دعوت قبول کرچکے ہیں۔

ایران کی جانب سے غیر متوقع طورپر اپنی جوہری تنصیبات کے دورے کی دعوت ، استبول میں منعقد ہونے والے مذاکرات سے قبل سامنے آئی ہے۔ ان مذاکرات میں چین، برطانیہ، فرانس روس ، امریکہ اور جرمنی تہران کے جوہری پروگرام پر ایرن کےساتھ بات چیت کریں گے۔

مغربی اقوام کو خدشہ ہے کہ ایران اپنی افزودہ یورینیم کو جوہری بم بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ایران اس سے انکار کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG