رسائی کے لنکس

ایران مراعات کے بدلے جوہری تنازع کے حل پر تیار


ایران مراعات کے بدلے جوہری تنازع کے حل پر تیار
ایران مراعات کے بدلے جوہری تنازع کے حل پر تیار

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہاہے کہ ان کا ملک مغرب کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کا تنازع طے کرنے کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہے بشرطیکہ بین الاقوامی برداری بھی اس کے بدلے میں ایران کے لیے اقدامات کرے۔

مسٹر احمدی نژاد کا یہ بیان جمعرات کو روس کی اس منصوبے کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں ایران کو چھ ملکی مذاکرت میں واپس لانے کے لیے ایک مرحلہ وار پروگرام کی تجویز دی گئی ہے۔

اس تجویز کے مطابق ، جسے گذشتہ ہفتے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پیش کیا تھا، کہا گیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے تحفظات دور کرے گا اور جس کے بدلے میں اس پر عائد پابندیاں بتدریج نرم کی جائیں گی۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے نے مسٹر احمدی نژاد کے حوالے سے کہاہے کہ ایران جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ساتھ تعاون کے لیے پہلے ہی اقدامات کرچکاہے اور اب بین الاقوامی کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارہ کا کہناہے کہ ایران مغرب کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کے سلسلے میں تحقیقات میں تعاون نہیں کررہاکہ کئی برسوں سے اس کی جوہری سرگرمیوں کا رخ فوجی مقاصد کے جانب ہے۔ جب کہ ایران کا کہناہے کہ اس کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG