رسائی کے لنکس

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا امکان نظر نہیں آتا: امریکہ


امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے انھیں ایران کے دعووں کے باوجود ایسی کوئی علامت دکھائی نہیں دیتی کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے گروپ کے درمیان عن قریب کوئی جوہری معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

ہفتے کے روز ترکی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ اگر ایران اپنی کم تر سطح کی افزودہ یورنیم کے بدلے زیادہ افزودہ ایندھن کی تجویز کے بارے میں سنجیدہ ہے تو اسے معاہدے کے ثالث جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔

گیٹس نے مزید کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی سمت پیش رفت روکنے یا بین الاقوامی برادری کو اپنے ایٹمی عزائم کے بارے میں ازسرنو یقین دہانی کروانے کے لیے کچھ نہیں کر رہا۔ انھوں نے کہا کہ ممکن ہے اب ایران کے خلاف اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے چوتھے مرحلے کا وقت آ گیا ہو۔

اس سے قبل جمعے کے روز جرمنی میں ہونے والے بین الاقوامی سلامتی اجلاس کے موقعے پر ایرانی وزیرِ خارجہ منوچہر متکی نے کہا تھا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی ایندھن کے معاملے پر معاہدہ ہونے والا ہے۔

XS
SM
MD
LG