رسائی کے لنکس

ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتے: آئی اے ای اے چیف


ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتے: آئی اے ای اے چیف
ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتے: آئی اے ای اے چیف

جوہری امور سے متعلق اقوام متحدہ کے نگران ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتے کیونکہ ایران تحقیقات کے سلسلے میں تعاون نہیں کررہا۔

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ یوکیا امانونو نے یہ تبصرہ پیر کے روز ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ادارے کے مذاکرات کے آغاز پر کیا ۔

آئی اے ای اے کی ایک حالیہ رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کی تیاری پر کام کررہا ہو۔ یہ وہ الزام ہے ایران جس کی تردید کرتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے پیر کے روز خبر دی کہ ایران نے آئی اے ای اے کو ایک خط لکھا ہے جس میں جوہری ایندھن کی فراہمی کے سلسلے میں ان کے ملک کی ، مغربی ممالک پر اعتماد نہ کرنے کی وضاحت کی گئی ہے۔

ایران آئی اے ای اے کی ثالثی کے اس معاہدے کوقبول کرنے سے انکار کرچکاہے جس میں ایران کو اپنے ایک میڈیکل ریسرچ ری ایکٹر کے ایندھن کے لیےاپنی بیشتر افزودہ یورینیم کومزید افزودگی کی غرض سے روس اور فرانس بھیجنے کے لیے کہا گیا ہے ۔

اس منصوبے کا مقصد ایران کی جانب سے یورینیم کے فوجی استعمال کی صلاحیت کو کچلنا تھا ۔

XS
SM
MD
LG