رسائی کے لنکس

ایران اور یورپی یونین میں جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع


ایران اور یورپی یونین میں جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع
ایران اور یورپی یونین میں جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع

ایران اور یورپی یونین کے درمیان جنیوا میں تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ بات چیت میں تہران کی جانب سے اعلیٰ جوہری مذاکرات کارسعید جلیلی جبکہ یورپی یونین کے امورخارجہ کی سربراہ کیتھرین آسٹن کے علاوہ امریکہ، روس، چین ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے سینیئر سفارت کار شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے جلیلی نے مذاکرات کا آغاز گزشتہ ہفتے سینیئر ایرانی جوہری سائنس دان کے قتل کے خلاف سخت احتجاج کے ساتھ کیا ہے جبکہ یونان میں موجود ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کے مثبت نتائج نکلیں گے۔

گزشتہ ایک سال سےزیادہ مدت کے دوران ہونے والے یہ پہلے دو روزہ مذاکرات ہیں۔ اگرچہ ان مذاکرات کی کامیابی سے متعلق توقعات کم ہیں، تاہم ماہرین کوتوقع ہے کہ ان مذاکرات سے مزید بات چیت کی راہیں کھلیں گی۔

XS
SM
MD
LG