رسائی کے لنکس

ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات


ایران کے اعلیٰ مصالحت کار سعید جلیلی
ایران کے اعلیٰ مصالحت کار سعید جلیلی

اقوام متحدہ کے معائنہ کار تہران کے جنوب مغرب میں فوجی تنصیب پارچن تک رسائی چاہتے ہیں کیوں کہ اُنھیں شبہ ہے کہ ایران ممکنہ طور پر اس مقام پر جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے۔

ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر بدھ کو دو مختلف اجلاس ہو رہے ہیں لیکن ان میں کسی بڑی پیش رفت کی توقع نہیں کی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی ایجنسی ’آئی اے ای اے‘ کے معائنہ کاروں کا ایک اجلاس ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال کے آغاز کے بعد سے ایرانی عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات کا یہ دسواں دور ہے جن میں ایران کی جوہری تنصیبات اور دستاویزات تک رسائی کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے معائنہ کار تہران کے جنوب مغرب میں فوجی تنصیب پارچن تک رسائی چاہتے ہیں کیوں کہ اُنھیں شبہ ہے کہ ایران ممکنہ طور پر اس مقام پر جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے۔

ایران کا اصرار ہے کہ پارچن صرف ایک فوجی تنصیب ہے اور اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

دریں اثناء استنبول میں ایران کے اعلٰی مذاکرات کار سعید جلیلی یورپی یونین کی خارجہ اُمور کی سربراہ کیتھرین اشٹن سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اپریل میں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی پر مشتمل چھ ممالک کے گروپ اور ایران کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے جو ناکام رہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کئی تعزیرات عائد کر رکھی ہیں۔
XS
SM
MD
LG