رسائی کے لنکس

اکتوبر، نومبرجوہری مذاکرات کےلیے اچھا وقت ہے: ایران


اکتوبر، نومبرجوہری مذاکرات کےلیے اچھا وقت ہے: ایران
اکتوبر، نومبرجوہری مذاکرات کےلیے اچھا وقت ہے: ایران

ایرانی وزیرِ خارجہ منوچہر متقی نےکہا ہےکہ اکتوبرکے اواخر یا نومبر کے اوائل ایران کےمتنازع نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں عالمی طاقتوں کے ساتھ بات چیت کے لیے اچھا وقت ہے۔

متقی نےیہ نظام الاوقات ہفتے کو ایک اخباری کانفرنس میں پیش کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اِسی دوران ایران، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونلی کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی، جسے فائیو پلس ون گروپ کے نام سے جانا جاتا ہے، کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر تیار ہوگا۔

دو ہفتے قبل، متقی نے چین کے وزیرِ خارجہ یانگ جی چی کو بتایا کہ اگر عالمی طا قتیں پُر امن مقاصد کے لیے جوہری تیکنالاجی کے استعمال کے ایران کے حق کو تسلیم کرلیں توایران عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکہ اور دوسرے ممالک کو شبہ ہے کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے ہے۔ ایران اِس الزام کی تردید کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG