رسائی کے لنکس

ایران کےجوہری ہتھیار: نئی اطلاعات موصول ہونے پر اقوام متحدہ کوتشویش


ایران کےجوہری ہتھیار: نئی اطلاعات موصول ہونے پر اقوام متحدہ کوتشویش
ایران کےجوہری ہتھیار: نئی اطلاعات موصول ہونے پر اقوام متحدہ کوتشویش

جمعے کے روزمغربی خبررساں اداروں کو ایک بیان موصول ہوا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مخفی رپورٹ پر مبنی ہے

اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کار ادارے نے کہا ہے کہ اُسےنئی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جِن سے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے ممکنہ فوجی عزائم کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہوتا ہے۔

جمعے کے روزمغربی خبررساں اداروں کو ایک بیان موصول ہوا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مخفی رپورٹ پر مبنی ہے۔

یہ رپورٹ ویانا میں قائم جوہری توانائی سے متعلق بین الاقوامی ادارے کی تشویش کی طرف توجہ دلاتی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ اِس بات کا امکان ہےکہ ایران نے نیوکلیئر ہتھیارحاصل کرلیے ہوں۔

طویل عرصےسےمغربی ملکوں کوشبہ ہے کہ ایران یورینئم کی افژودگی کی صلاحیت کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔ ایران کا کہنا ہےکہ اُس کا جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کے لیے ہے۔

ایران کی طرف سےجوہری افژودگی کو روکنے سے انکار پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اُس کے خلاف چار بار تعزیرات عائد کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG