رسائی کے لنکس

ایرانی صدر کاسلامتی کونسل کے رُکن ملک، یوگنڈا کادورہ


ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک رکن ملک یوگنڈا کا دورہ کر رہے ہیں جو ایران کی جوہری سرگرمیوں کی بنا پر اُس کے خلاف اضافی پابندیوں پر ووٹ دے سکتا ہے۔

ایرانی راہنما، ایران کے جوہری پروگرام پر حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جِس کے بارے میں کچھ مغربی ملکوں کا کہنا ہے کہ اُس کا مقصد جوہری ہتھیار بنانا ہے۔ ایران اِس الزام کی تردید کرتا ہے۔

یوگنڈا کے صدر، یوری موسوینی نے جمعے کوپُر امن مقاصد کےلیے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے ہر ملک کے حق کا دفاع کیا، جب کہ اُنھوں نے سارے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

یوگنڈا نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف مجوزہ پابندیوں کا معاملہ سامنے آنے پر وہ اپنے ووٹ کا کس طرح استعمال کرے گا۔

مسٹر احمدی نژاد نے زمبابوے سے یوگنڈا کا سفر کیا، جہاں اُنھوں نے ملک کے صدر رابرٹ مگابے سے ملاقات کی، جِس نے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کی پیش کش کی۔

مسٹر مگابے نے کہا کہ مغرب نے اُن کے ملک اور ایران کو ناانصافی کرتے ہوئے بدنام کیا ہے۔

دریں اثنا، زمبابوے کی جمہوری تبدیلی کی مہم نے، جو قومی یکجہتی کی حکومت کا حصہ ہے، ایرانی صدر کو، جنگ کو ہوا دینے والا قرار دیتے ہوئے، مذمت کی ہے۔

XS
SM
MD
LG