رسائی کے لنکس

پھانسیوں کے خلاف ایران میں سینکڑوں لوگوں کا احتجاج


پھانسیوں کے خلاف ایران میں سینکڑوں لوگوں کا احتجاج
پھانسیوں کے خلاف ایران میں سینکڑوں لوگوں کا احتجاج

ایران میں یونیورسٹی کے طلبا نے پانچ کردوں کو پھانسی دینے کے خلاف احتجاج کیا

تہران کی شاہد بہشتی یونیورسٹی میں پیر کے روز کئی سو طلبا نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے دورے کے دوران مظاہرہ کیا۔

ایک عینی شاہد نے وی او اے کو بتایا کہ طلبا نے احمدی نژاد مردہ باد کے نعرے لگائے اور جب تک ایرانی صدر یونیورسٹی میں رہے، طلبا مسلسل احتجاج کرتے رہے۔

حزب مخالف کی اطلاعات کے مطابق اور بھی متعدد یونیورسٹیوں کے طلبا نے کرد قیدیوں کی سزائے موت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان سب کو محاربے کے جرم میں سزا دی گئی جس کا مطلب ہے اسلام کے خلاف سنگین جرم۔



XS
SM
MD
LG