رسائی کے لنکس

ایرانی جیل سے ایک اور امریکی شہری رہا


ایران کی جیل سے رہائی پانے والے ایرانی نژاد امریکی شہری نے تردید کی ہے کہ اس کے کسی بھی تشدد پسند ایران مخالف گروہ سے کوئی تعلق ہے۔اکہتر سالہ رضا تغاوی کو 29ماہ قید میں رکھنے کے بعد ہفتے کے روزتہران کی جیل سے رہا کیا گیا۔

ایران کی جیل سے رہائی پانے والے ایرانی نژاد امریکی شہری نے تردید کی ہے کہ اس کے کسی بھی تشدد پسند ایران مخالف گروہ سے کوئی تعلق ہے۔

اکہتر سالہ رضا تغاوی کو 29ماہ قید میں رکھنے کے بعد ہفتے کے روزتہران کی جیل سے رہا کیا گیا ۔ اتوار کو ایک بیان میں رضا نے تصدیق کی کہ انہوں نے سن 2008میں دارالحکومت تہران میں ایک شخص کو 200ڈالر دئیے تھے مگر یہ رقم کسی جاننے والے انہیں دی تھی اور وہ کسی دہشت گرد گروہ سے تعلق کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

قید کے دوران ایرانی حکام نے رضا تغاوی پرفرد جرم عائد نہیں کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ٹوندار نامی گروہ جسے رقم دی گئی سن 2008میں شیراز میں ایک مسجد پر ہونے والے حملے میں ملوث ہے۔

حکام نے شرط رکھی ہے کہ رضا ایران چھوڑنے سے پہلے شیراز میں اس مسجد کا دورہ کرے گا جہاں بم سے حملہ کیا گیا تھا۔

امریکی حکومت رضا کی رہائی کے لئے مطالبہ کرتی رہی ہے۔ حکام دو اور امریکی شہریوں شین باور اور جوش فٹال کی رہائی کا بھی مطالبہ کررہے ہیں جنہیں ایرانی سیکیورٹی فورسز نے عراق سے غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہونے پر حراست میں لیا تھا۔ گزشتہ ہفتے ایک ایرانی وزیر نے کہا تھا کہ ان دونوں پر جاسوسی کا مقدمہ چلایا جانا چاہئیے۔ ایران نے ایک تیسری ہائیکر سارہ شراؤڈ کو پچھلے ماہ پانچ لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا تھا۔

ان تینوں امریکیوں اور ان کے خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ہائیکنگ کے دوران غلطی سے سرحد عبور کر گئے۔ شراؤڈ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں نہ تو کوئی باڑ تھی اور نہ ہی کوئی نشان جس سے دونوں ملکوں کی سرحد کا اندازہ لگایا جا سکتا۔

XS
SM
MD
LG