رسائی کے لنکس

یران میں روس کا تعمیر کردہ ایٹمی بجلی گھرسال کے وسط میں کام شروع کردے گا


تہران کی جانب سے اُس کے جوہری پروگرام کے بارے میں کسی نئى یقین دہانی کے بغیر بو شہر کے بجلی گھر کو چلا دینا قبل از وقت ہوگا: کلنٹن

روس نے کہا ہے کہ وہ ایران کے کے لیے جو ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کررہا ہے وہ اس سال کے وسط میں مکمل ہوجائے گا اور کام کرنا شروع کردے گا۔

وزیرِ اعظم ولادی میر پیوتن نےروس کے جنوبی شہر والگودونس میں جمعرات کے روز جوہری توانائى کے بارے میں ایک اجلاس کے دوران، بو شہر کے ایٹمی بجلی گھر کے بارے میں یہ اعلان کیا ہے۔

بو شہر میں بجلی گھر کی تعمیر کی نگراں روس کی سرکاری کمپنی کے ایک عہدے دار نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ بجلی گھر جولائى میں کام کرنا شروع کردے گا۔


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے اس فیصلے کے بارے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وہ اس وقت اپنے روسی ہم منصب سرگے لاف روف کے ساتھ ایک میٹنگ کے لیے ماسکو میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے اُس کے جوہری پروگرام کے بارے میں کسی نئى یقین دہانی کے بغیر بو شہر کے بجلی گھر کو چلا دینا قبل از وقت ہوگا۔


امریکہ اور دوسری مغربی طاقتوں کا کہنا ہے کہ ایران جوہر ی اسلحہ بنانے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اُس کا جوہری پروگرام صرف پُر امن مقاصد کے لیے
ے۔

XS
SM
MD
LG