رسائی کے لنکس

روس: اقوام متحدہ کی مجوزہ پابندیوں سےایران کو میزائلوں کی فروخت متاثر نہیں ہوگی


روس: اقوام متحدہ کی مجوزہ پابندیوں سےایران کو میزائلوں کی فروخت متاثر نہیں ہوگی
روس: اقوام متحدہ کی مجوزہ پابندیوں سےایران کو میزائلوں کی فروخت متاثر نہیں ہوگی

ایک اعلیٰ روسی قانون ساز نے کہاہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی مجوزہ پابندیاں تہران کو زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلوں کی فروخت کے پروگرام کو متاثر نہیں کریں گی۔

فیڈریشن کونسل فارین افیئرز کمپنی کے سربراہ میخائل مارگلوف نے کہا ہے کہ ایران کو ایس-300 میزائل فروخت کرنے کا معاہدہ مجوزہ پابندیوں سےپہلے مکمل ہو گیاتھا۔

انہوں نے جمعے کے روز کہا کہ روس، بیرونی منڈی میں فروخت کے لیے اپنی مصنوعت پیش کرنے والا ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ مشرق وسطیٰ میں عسکریت پسندی میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

منگل کے روز امریکہ نے یہ اعلان کیا تھاکہ اس نے تہران کے جوہری پروگرام کے خلاف مجوزہ پابندیوں کے چوتھے مرحلے کے مسودےپرروس اور اقوام متحدہ کے دوسرے مستقل ارکان کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

اقوام متحدہ اور اس کے مغربی اتحادی ایران پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ ایک جوہری بم بنانے کی کوشش کررہاہے، جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG