رسائی کے لنکس

ایران کے اتحادی چین اور روس، پابندیوں کے سوال پر الگ الگ راہوں پر


ایران کے اتحادی چین اور روس، پابندیوں کے سوال پر الگ الگ راہوں پر

ایران کے کلیدی اتحادی چین اور روس، اس بارے میں ایک دوسرے سے مختلف پیغام بھیج رہے ہیں کہ ایران کے خلاف اُس کے جوہری پروگرام کے باعث مزید پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات کیے جائیں یا نہیں۔

چین کے وزیر خارجہ یانگ چئے چھی نے جمعرات کے روز خبردار کیا ہے کہ پابندیوں کی باتوں سے صورتِ حال پیچیدہ ہورہی ہے اور مسئلے کا کوئى سفارتی حل دریافت کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ پڑ رہی ہے۔

اسی دوران روسی پارلیمنٹ کے سرکردہ رکن کونسٹن ٹِین کوساچ یوف نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ روس مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کرنے کے معاملے میں مغربی ملکوں سے زیادہ اتفاق کرتا ہے۔

انہوں نے روسی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے حال ہی میں ایک سیارچے کے خلا میں پہنچائے جانے سے اس بارے میں تشویش پیدا ہوگئى ہے کہ اسلامی جمہوریہ انجام کار کوئى دُور مار جوہری ہتھیار بھی فائر کرسکتی ہے۔

چین اور روس، دونوں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رُکن ہیں اور دونوں ہی ماضی میں ایران کو اُس کی جوہری سرگرمیوں کی پاداش میں سزا دینے کی کوششوں کی روایتی طور پر مخالفت کرتے رہے ہیں۔

مغربی ملک ایران کو مذاکرات پر مجبور کرنے کے مقصد سے اُس کے خلاف اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی چوتھی قسط کے لیے زور لگا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG