رسائی کے لنکس

ایران : دوہری شہریت کے امریکی کو جاسوسی پر 10 سال قید


ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی تہران میں ایک تقریب میں گفتگو کر رہے ہیں۔ مارچ 2017
ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی تہران میں ایک تقریب میں گفتگو کر رہے ہیں۔ مارچ 2017

عدالتی ترجمان غلام حسین محسنی نے ریاستی ٹیلی وژن پر کہا کہ یہ شخص معلومات اکھٹی کررہا تھااور اسے امریکہ سے براہ راست راہنمائی مل رہی تھی۔

ایران کی ایک عدالت نے دوہری شہرت رکھنے والے ایک امریکی شہری کو جاسوسی کے الزامات پر 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اتوار کے روز ایران کے عدالتی نظام کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دوہری شہریت کا یہ مقدمہ سیکیورٹی کے الزامات پر قائم کیا گیا تھا۔

ترجمان نے سزا پانے والے شخص کا نام نہیں بتایا اورنہ ہی یہ بتایا کہ سزا کا حکم کب سنایا گیا، لیکن یہ کہا گیا کہ وہ شخص امریکی شہری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اور ملک کا بھی شہری تھالیکن وہ ملک ایران نہیں تھا۔

ترجمان غلام حسین محسنی نے ریاستی ٹیلی وژن پر کہا کہ یہ شخص معلومات اکھٹی کررہا تھااور اسے امریکہ سے براہ راست راہنمائی مل رہی تھی۔ اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ، لیکن اس سزا کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ترجمان محسنی ، ایک لبنانی شہری نزار ذکا کی بات کرر ہے تھے جن کے پاس امریکہ کی مستقل رہائش بھی ہے۔ جنہیں ایران کے خلاف معلومات اکھٹی کرنے کے الزام میں 10 سال قید اور 42 لاکھ ڈالر کا جرمانہ کیا گیا تھا۔

نزاز ژذکا کے امریکی وکیل نے اس سزا کے بارے میں خبررساں ادارے روئیٹرز کو ستمبر میں بتایا تھا۔

امریکہ، برطانیہ، آسٹریا، کینیڈا اور فرانس کی دوہری شہریت رکھنے والے کئی ایرانی شہریوں کو پچھلے سال ایرانی حکام نے حراست میں لیا تھا اور انہیں دشمن ملکوں کے ساتھ تعاون اور ان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات میں جیلوں میں رکھا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG