رسائی کے لنکس

جنسی زیادتی کا الزام، عمرے کے لیے ایرانی پروازیں معطل


سینکڑوں افراد نے سعودی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا
سینکڑوں افراد نے سعودی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا

ایران کے وزیرثقافت علی جنتی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ جب تک "قصور وار افراد پر مقدمہ چلا کر انھیں سزا نہیں دی تمام ایرانی پروازیں معطل رہیں گی۔"

ایران نے اپنے دو نوجوانوں کے ساتھ جدہ میں مبینہ جنسی زیادتی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد عمرے کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے جو کہ پہلے ہی یمن کے تنازع پر تناؤ کا شکار ہیں۔

دو ایرانی نوجوانوں نے گزشتہ ہفتے الزام عائد کیا تھا کہ عمرے سے واپسی پر جدہ کے ہوائی اڈے پر وہاں موجود اہلکاروں نے سکیورٹی چیکنگ کے دوران انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایران کے وزیرثقافت علی جنتی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ جب تک "قصور وار افراد پر مقدمہ چلا کر انھیں سزا نہیں دی تمام ایرانی پروازیں معطل رہیں گی۔"

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے اور انھیں سزا دینے کا وعدہ بھی کیا ہے، لیکن ان کے بقول تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

گزشتہ ہفتہ سینکڑوں افراد نے تہران میں سعودی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ بھی کیا تھا۔

دنیا بھر سے مسلمان عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں جو کہ حج کے ایام کے علاوہ کسی بھی مہینے میں کیا جاسکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ہر سال پانچ لاکھ ایرانی عمرے کے لیے سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG