رسائی کے لنکس

ایرانی کمانڈر کی آبنائے ہرمز بند کرنے کی ’دھمکی‘: رپورٹ


آبنائے ہرمز میں ایرانی بحریہ کا ایک جہاز (فائل فوٹو)
آبنائے ہرمز میں ایرانی بحریہ کا ایک جہاز (فائل فوٹو)

جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ "امریکی اور ان کے علاقائی اتحادی آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہتے ہیں اور ہمیں دھمکاتے ہیں، ہم کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔"

ایران کے پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اسلامی جمہوریہ کو "دھمکی" دی تو ایرانی فورسز آبنائے ہرمز کو بند کر دیں گے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے جنرل حسین سلامی کا بیان نشر کیا جس میں کہا گیا کہ "امریکیوں کو حالیہ تاریخی حقائق سے سیکھنا چاہیے۔ بظاہر ان کا اشارہ رواں سال جنوری میں ان دس امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو حراست میں لینے کی طرف تھا جو ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوگئے تھے۔

اس اہم آبی گزرگاہ سے متعلق ایران اور امریکہ کے درمیان پہلے بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔ اس بیان سے قبل پیر کو ہی ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے خلیج فارس میں امریکی سرگرمیوں پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ "امریکی اور ان کے علاقائی اتحادی آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہتے ہیں اور ہمیں دھمکاتے ہیں، ہم کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔"

تاہم انھوں نے دھمکی یا خطرے کی وضاحت نہیں کی۔

بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ کے ترجمان لیفٹیننٹ رک شرنیٹزر نے امریکی خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" کو ایک بیان میں بتایا کہ "امریکی ملاح خلیج فارس میں سمندری اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم یہاں اپنی سرگرمیوں کے دوران چوکس اور ذمہ دار رہتے ہیں، تاہم ہم اپنے دفاع کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔"

XS
SM
MD
LG