رسائی کے لنکس

امریکہ اب دوستی کے بہانے ایران کے خلاف منصوبہ بندی کررہاہے: آیت اللہ خامنہ ای


آیت اللہ خامنہ ای
آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے رہبر اعلی نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ دوسرے ملکوں کے درمیان تعلقات مزید دوستانہ بنانے کی اپیل کر کے ایران کےخلاف منصوبہ بندی کر رہاہے ۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اتوار کے روز شیعوں کے مقدس شہر مشہد میں ایران کے سال نو کے موقع پر ایک خطاب کےدوران واشنگٹن کی پالیسیوں پر تنقید کی۔

امریکی صدر براک اوبامانے نئے سال کے موقع پر جمعے کے روز انٹر نیٹ کے ذریعے ایرانیوں کو اپنا پیغام بھیجا ۔ انہوں نےکہا کہ امریکہ ایران کی حکومت کے ساتھ اختلافات کے باوجود ایرانیوں کےلیے ایک مزید پر امید مستقبل کے وعدے سے وابستہ ہے ۔

امریکہ کو تشویش ہے کہ ایران ایک جوہری بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور واشنگٹن تہران کی حکومت ہر مزید پابندیوں کے نفاذکے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہاہے

ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پرواگرام بجلی پیدا کرنے جیسے پرامن مقاصد کےلیے ہے۔



XS
SM
MD
LG