امریکی ہائیکرجو ایک سال سےزیادہ عرصےتک ایران کی قید میں تھیں، اب امریکہ کےلیےواپسی کےسفرپرروانہ ہوچکی ہیں۔
سارا شوراڈ ہفتے کو عمان سے روانہ ہوئیں۔ وہ متحدہ عرب امارات میں رُکنے کے بعد اتوار کو نیو یارک واپس پہنچیں گی۔
ہوائی اڈے پر شوراڈ نے ایک مختصر بیان میں عمانی عہدے داروں کی مہمان نوازی پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اُنھوں نے اپنے دوستوں شان بوئر اور جوش فَٹل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ یہ دو ہائیکر ابھی ایرانی حراست میں ہیں۔ اپنی ماں کے ساتھ جہاز میں بیٹھنے سے قبل اُنھوں نے ایران میں اپنی قید کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
ایرانی حکام نےگذشتہ سال جاسوسی کے الزامات میں تین ہائیکروں کواُس وقت پکڑ لیا تھا جب اُنھوں نے ایران کے ساتھ ملنے والی عراقی سرحد پار کی تھی۔ ہائیکروں کے خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے اتفاقیہ طور پر سرحد پار کی تھی۔
ایران نے منگل کے روز شوراڈ کواُس وقت رہا کیا جب عمانی عہدے داروں نےپانچ لاکھ ڈالر کی ضمانت پر مصالحت کرائی۔ اُنھوں نےوہاں سے عمان کا سفر کیا جہاں اُن کا طبی معائنہ کیا گیا۔
مقبول ترین
1